زمانہ دیکھے گا جب مرے دل سے محشر اٹھے گا گفتگو کامری خموشی نہیں ہے ، گویا مزار ہے حرف آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
چمن میں گلچیں سے غنچہ کہتا تھا ، اتنا بیدرد کیوں ہے انساںتری نگاہوں میں ہے تبسم شکستہ ہونا مرے سبو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
تمام مضموں مرے پرانے ، کلام میرا خطا سراپاہنر کوئی دیکھتا ہے مجھ میں تو عیب ہے میرے عیب جو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہےمرے بازار کی رونق ہی سودائے زیاں تک ہےعلامہ اقبالAllama Iqbal
ملا محبت کا سوز مجھ کو تو بولے صبح ازل فرشتےمثال شمع مزار ہے تو ، تری کوئی انجمن نہیں ہےعلامہ اقبالAllama Iqbal
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوے جاتا ہوں میںعذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لاویں گے کیامرزا غالبMirza Ghalib