کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کوکھٹک سی ہے جو سینے میں غم منزل نہ بن جائےعلامہ اقبالAllama Iqbal
تو جہاں سے دل اٹھا یاں نہیں رسم دردمندیکسی نے بھی یوں نہ پوچھا ہوئے خاک یاں ہزاراںمیر تقی میرMir Taqi Mir
وہ شب درد و سوز و غم کہتے ہیں زندگی جسےاس کی سحر ہے تو کہ میں اس کی اذاں ہے تو کہ میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
دبا رکھا ہے اس کو زخمہ ور کی تیز دستی نےبہت نیچے سروں میں ہے ابھی یورپ کا واویلاعلامہ اقبالAllama Iqbal
رہے ہیں اور ہیں فرعون میری گھات میں اب تکمگر کیا غم کہ میری آستیں میں ہے ید بیضاعلامہ اقبالAllama Iqbal
اس اندیشے سے ضبط آہ میں کرتا رہوں کب تککہ مغ زادے نہ لے جائیں تری قسمت کی چنگاریعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہ کچھ کاغذ میں ہے تانے قلم کو درد نالوں کالکھوں کیا عشق کے حالات نامحرم ہیں یہ دونوںمیر تقی میرMir Taqi Mir
کھلے سینے کے داغوں پر ٹھہر رہتے ہیں کچھ آنسوچمن میں مہر ورزی کے گل و شبنم ہیں یہ دونوںمیر تقی میرMir Taqi Mir
کبھو دل رکنے لگتا ہے جگر گاہے تڑپتا ہےغم ہجراں میں چھاتی کے ہماری جم ہیں یہ دونوںمیر تقی میرMir Taqi Mir