کوئی دل ایسا نظر نہ آیا نہ جس میں خوابیدہ ہو تمناالہی تیرا جہان کیا ہے نگار خانہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھلا یہ مر کر کہ زندگی اپنی تھی طلسم ہوس سراپاجسے سمجھتے تھے جسم خاکی ، غبار تھا کوئے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
اگر کوئی شے نہیں ہے پنہاں تو کیوں سراپا تلاش ہوں میںنگہ کو نظارے کی تمنا ہے، دل کو سودا ہے جستجو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
سپاس شرط ادب ہے ورنہ کرم ترا ہے ستم سے بڑھ کرذرا سا اک دل دیا ہے ، وہ بھی فریب خوردہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہیں جنس ثواب آخرت کی آرزو مجھ کووہ سوداگر ہوں ، میں نے نفع دیکھا ہے خسارے میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہےمرے بازار کی رونق ہی سودائے زیاں تک ہےعلامہ اقبالAllama Iqbal
شعر-۲ دائم الحبس اس میں ہیں لاکھوں تمنائیں اسدجانتے ہیں سینۂ پر خوں کو زنداں خانہ ہممرزا غالبMirza Ghalib
سادگی پر اس کی، مر جانے کی حسرت دل میں ہےبس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کف قاتل میں ہےمرزا غالبMirza Ghalib
سنبھلنے دے مجھے اے نا امیدی! کیا قیامت ہے!کہ دامان خیال یار، چھوٹا جائے ہے مجھ سےمرزا غالبMirza Ghalib