رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Mauzu
›
Husn
حسن شاعری
Husn shayari
Jalwa, zulf aur naaz — 2,874 ashaar · safha 62/72
عشق
غم
جدائی
یاد
تنہائی
امید
زندگی
موت
دوستی
وفا
حسن
خدا
خودی
مے
بہار
رات
دنیا
انتظار
شکوہ
ہو جہاں، تیرا دماغ ناز، مست بے خودی
خواب ناز گل رخاں، دود چراغ کشتہ ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوۂ دانش فرنگ
سرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف
علامہ اقبال
Allama Iqbal
اشعار حیرت تپیدن ہا، خوں بہائے دیدن ہا
رنگ گل کے پردے میں آئینہ پر افشاں ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
خودی کی شوخی و تندی میں کبر و ناز نہیں
جو ناز ہو بھی تو بے لذت نیاز نہیں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
جور زلف کی تقریر پیچ تاب خاموشی
ہند میں اسد نالاں، نالہ در صفاہاں ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہے
شکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
ہے وہ غرور حسن سے بیگانۂ وفا
ہرچند اس کے پاس دل حق شناس ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
مری نوا میں نہیں ہے ادائے محبوبی
کہ بانگ صور سرافیل دل نواز نہیں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسد
مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
حسن قدیم کی اک پوشیدہ یہ جھلک تھی
لے آئی جس کو قدرت خلوت سے انجمن میں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
جنوں کر، اے چمن تحریر درس شغل تنہائی
نگاہ شوق کو، صحرا بھی، دیوان غزالی ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
نگاہ پاک ہے تیری تو پاک ہے دل بھی
کہ دل کو حق نے کیا ہے نگاہ کا پیرو
علامہ اقبال
Allama Iqbal
نہ سووے آبلوں میں گر، سرشک دیدۂ نم سے
بہ جولاں گاہ نومیدی، نگاہ عاجزاں پا ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
تو اے اسیر مکاں لا مکاں سے دور نہیں
وہ جلوہ گاہ ترے خاکداں سے دور نہیں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
تکلف بر طرف، ہے جانستاں تر لطف بد خویاں
نگاہ بے حجاب ناز تیغ تیز عریاں ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
علم کا مقصود ہے پاکی عقل و خرد
فقر کا مقصود ہے عفت قلب و نگاہ
علامہ اقبال
Allama Iqbal
رہا بے قدر دل، در پردۂ جوش ظہور آخر
گل و نرگس بہم، آئینہ و اقلیم کوراں ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
پیر مے خانہ یہ کہتا ہے کہ ایوان فرنگ
سست بنیاد بھی ہے آئینہ دیوار بھی ہے
علامہ اقبال
Allama Iqbal
تماشا، سرخوش غفلت ہے با وصف حضور دل
ہنوز آئینہ، خلوت گاہ ناز ربط مژگاں ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
کریں گے اہل نظر تازہ بستیاں آباد
مری نگاہ نہیں سوئے کوفہ و بغداد
علامہ اقبال
Allama Iqbal
ہیں اہل خرد کس روش خاص پہ نازاں؟
پا بستگیٔ رسم و رہ عام بہت ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
میں نونیاز ہوں مجھ سے حجاب ہی اولی
کہ دل سے بڑھ کے ہے میری نگاہ بے قابو
علامہ اقبال
Allama Iqbal
خوں ہو کے جگر آنکھ سے ٹپکا نہیں اے مرگ
رہنے دے مجھے یاں، کہ ابھی کام بہت ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
جمیل تر ہیں گل و لالہ فیض سے اس کے
نگاہ شاعر رنگیں نوا میں ہے جادو
علامہ اقبال
Allama Iqbal
بہت دنوں میں تغافل نے تیرے پیدا کی
وہ اک نگہ کہ، بظاہر نگاہ سے کم ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
یہ حوریان فرنگی دل و نظر کا حجاب
بہشت مغربیاں جلوہ ہائے پا برکاب
علامہ اقبال
Allama Iqbal
بہ رہن ضبط ہے، آئینہ بندیٔ گوہر
وگرنہ بحر میں ہر قطرہ چشم پر نم ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
کسے خبر ہے کہ ہنگامۂ نشور ہے کیا
تری نگاہ کی گردش ہے میری رستاخیز
علامہ اقبال
Allama Iqbal
اسد بہ نازکیٔ طبع آرزو انصاف!
کہ ایک وہم ضعیف و غم دو عالم ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
تو بے بصر ہو تو یہ مانع نگاہ بھی ہے
وگرنہ آگ ہے مومن جہاں خس و خاشاک
علامہ اقبال
Allama Iqbal
بہ زلف مہ وشاں، رہتی ہے، شب بیدار، ظاہر ہے
زبان شانہ سے تعبیر صد خواب پریشاں کی
مرزا غالب
Mirza Ghalib
قبائے علم و ہنر لطف خاص ہے ورنہ
تری نگاہ میں تھی میری نا خوش اندامی
علامہ اقبال
Allama Iqbal
جز زخم تیغ ناز، نہیں دل میں آرزو
جیب خیال بھی ترے ہاتھوں سے چاک ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
دلوں میں ولولے آفاق گیری کے نہیں اٹھتے
نگاہوں میں اگر پیدا نہ ہو انداز آفاقی
علامہ اقبال
Allama Iqbal
کلفت، طلسم جلوۂ کیفیت دگر
زنگار خوردہ آئینہ، یک برگ تاک ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
حقیقت اپنی آنکھوں پر نمایاں جب ہوئی اپنی
مکاں نکلا ہمارے خانہ دل کے مکینوں میں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
ہے عرض جوہر خط و خال ہزار عکس
لیکن ہنوز دامن آئینہ پاک ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
چھپایا حسن کو اپنے کلیم اللہ سے جس نے
وہی ناز آفریں ہے جلوہ پیرا نازنینوں میں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
جوش جنوں سے کچھ نظر آتا نہیں، اسد اسد
صحرا ہماری آنکھ میں یک مشت خاک ہے
مرزا غالب
Mirza Ghalib
ترستی ہے نگاہ نا رسا جس کے نظارے کو
وہ رونق انجمن کی ہے انھی خلوت گزینوں میں
علامہ اقبال
Allama Iqbal
‹ Pichhla
1
2
…
61
62
63
…
71
72
Agla ›