محبت کے لیے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والایہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
سراپا حسن بن جاتا ہے جس کے حسن کا عاشقبھلا اے دل حسیں ایسا بھی ہے کوئی حسینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
پھڑک اٹھا کوئی تیری ادائے ما عرفنا پرترا رتبہ رہا بڑھ چڑھ کے سب ناز آفرینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
چمن میں گلچیں سے غنچہ کہتا تھا ، اتنا بیدرد کیوں ہے انساںتری نگاہوں میں ہے تبسم شکستہ ہونا مرے سبو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
ریاض ہستی کے ذرے ذرے سے ہے محبت کا جلوہ پیداحقیقت گل کو تو جو سمجھے تو یہ بھی پیماں ہے رنگ و بو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
حسن کی تاثیر پر غالب نہ آ سکتا تھا علماتنی نادانی جہاں کے سارے دانائوں میں تھیعلامہ اقبالAllama Iqbal
حسن کامل ہی نہ ہو اس بے حجابی کا سببوہ جو تھا پردوں میں پنہاں ، خود نما کیونکر ہواعلامہ اقبالAllama Iqbal
ترا جلوہ کچھ بھی تسلی دل ناصبور نہ کر سکاوہ گریہ سحری رہا ، وہی آہ نیم شبی رہیعلامہ اقبالAllama Iqbal
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہےمرزا غالبMirza Ghalib