دیار مغرب کے رہنے والو خدا کی بستی دکاں نہیں ہےکھرا جسے تم سمجھ رہے ہو وہ اب زر کم عیار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارےمیں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائےجو مشکل اب ہے یا رب پھر وہی مشکل نہ بن جائےعلامہ اقبالAllama Iqbal
اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لا مکاں خالیخطا کس کی ہے یا رب لا مکاں تیرا ہے یا میراعلامہ اقبالAllama Iqbal
یہ مصرع لکھ دیا کس شوخ نے محراب مسجد پریہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیاعلامہ اقبالAllama Iqbal
خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیںکہ درویشی بھی عیاری ہے سلطانی بھی عیاریعلامہ اقبالAllama Iqbal