دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہننہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
میں ظلمت شب میں لے کے نکلوں گا اپنے درماندہ کارواں کوشہہ نشاں ہوگی آہ میری نفس مرا شعلہ بار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
تھیں بنات النعش گردوں دن کو پردے میں نہاںشب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib
جوئے خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شام فراقمیں یہ سمجھوں گا کہ شمعیں دو فروزاں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیوں کرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میراعلامہ اقبالAllama Iqbal
نیند اس کی ہے دماغ اس کا ہے راتیں اس کی ہیںتیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib
نہ لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتارہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کومرزا غالبMirza Ghalib
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلےمرزا غالبMirza Ghalib
وہ شب درد و سوز و غم کہتے ہیں زندگی جسےاس کی سحر ہے تو کہ میں اس کی اذاں ہے تو کہ میںعلامہ اقبالAllama Iqbal