کبھی اس کے کوچے میں جا ملے جو بہ کام دل گھڑی دو گھڑیتو مجھے ہیں یاد وہ مکر و فن پھر اسی کے دل میں میں جا گروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
خضر جو مل جاتا ہے گاہے آپ کو بھولا خوب نہیںکھوئے گئے اس راہ کے ورنہ کاہے کو پھر پائے گئےمیر تقی میرMir Taqi Mir
ہو اعتماد اس کا کسے ہے شیشہ بازی یاد اسےرکھتا ہے شاد اک دم جسے کرتا ہے پھر اندوہ گیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بھلا ہوگا کچھ اک احوال اس سے یا برا ہوگامآل اپنا ترے غم میں خدا جانے کہ کیا ہوگامیر تقی میرMir Taqi Mir
معیشت ہم فقیروں کی سی اخوان زماں سے کرکوئی گالی بھی دے تو کہہ بھلا بھائی بھلا ہوگامیر تقی میرMir Taqi Mir
بہت روئے جو ہم یہ آستیں رکھ منہ پہ اے بجلینہ چشم کم سے دیکھ اس یادگار چشم گریاں کومیر تقی میرMir Taqi Mir
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جواب؟یاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib
رہے حال دل کا جو ایک سا تو رجوع کرتے کہیں بھلاسو تو یہ کبھو ہمہ داغ ہے کبھو نیم سوز کباب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
دل خستہ لوہو جو ہو گیا تو بھلا ہوا کہ کہاں تلککبھو سوز سینہ سے داغ تھا کبھو درد و غم سے فگار تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
داد دیتا ہے مرے زخم جگر کی، واہ واہ! واہ-واہیاد کرتا ہے مجھے، دیکھے ہے وہ جس جا نمکمرزا غالبMirza Ghalib
شعر کیے موزوں تو ایسے جن سے خوش ہیں صاحب دلروویں کڑھیں جو یاد کریں اب ایسا تم کچھ میر کرومیر تقی میرMir Taqi Mir
یاد ہیں غالب! تجھے وہ دن کہ وجد ذوق میںزخم سے گرتا، تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمکمرزا غالبMirza Ghalib
کبھی نیکی بھی اس کے جی میں، گر آجائے ہے، مجھ سےجفائیں کر کے اپنی یاد، شرما جائے ہے، مجھ سےمرزا غالبMirza Ghalib
دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہےمیں اسے دیکھوں، بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہےمرزا غالبMirza Ghalib